i پاکستان

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں یوم القدس آزادی ریلیاں نکالنے کا اعلانتازترین

March 26, 2024

جماعت اسلامی نے ملک بھر میں یوم القدس ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔ قائم مقام امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاجماعت اسلامی 30مارچ کو غزہ ریلی نکالے گی۔پانچ اپریل کو ملک بھرمیں یوم القدس آزادی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا فلسطینی عوام سیاظہاریکجہتی کرنیوالے کارکنان پراسلام آباد پولیس کا تشدد شرمناک فعل ہے،حکمران غزہ کے مظلوموں کیلئے کوئی جرات مندانہ اقدام کیلئے تیار نہیں،سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اورکارکنان پرمقدمہ درج کرنیکی مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم اور وزیرداخلہ نوٹس لیں، اور گرفتارکارکنوں کو رہا کرکے مقدمات ختم کیے جائیں، پاکستان کے عوام کشمیر وفلسطینی عوام کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی