i پاکستان

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا تیسرے روز میں داخل، عوام اور کارکنان کی شرکت کو مرحلہ وار رکھنے کی حکمت عملی تیار  تازترین

August 18, 2026

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، جبکہ دھرنے میں عوام اور کارکنان کی شرکت کو مرحلہ وار رکھنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق دھرنا 8 روز تک جاری رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، شرکا کے لے 8 روز تک کھانے پینے اور ادویات کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق دھرنے میں مرحلہ وار پورے پنجاب سے کارکنان شریک ہوں گے، جبکہ صوبہ پنجاب کے عہدیداران کو بھی دن کے حساب سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد رات گئے اپنے اضلاع کو روانہ ہوں گے، جبکہ اگلے روز دیگر اضلاع سے کارکنان پنڈال پہنچیں گے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ہم یہیں موجود رہیں گے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم کی جائے اور پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی