i پاکستان

جماعت اسلامی نے قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دیتازترین

February 26, 2024

جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی گئی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ امیر جماعت اسلامی چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست میں پیش ہوں گے،واضح رہے کہ جمعہ 23فروری کو سراج الحق نے وکلا سے ملاقات کرکے معاملے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سراج الحق نے کہا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں، ہم امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی