جماعت اسلامی کے امیدواروں نے صوبائی اسمبلی سندھ کے 4 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کردیا ۔ پی ایس 104 کے نتائج کو جماعت اسلامی کیامیدوارجنید مکاتی نے چیلنج کیا ہے ، اس حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد دانیال کامیاب ہوئے تھے۔ پی ایس 123سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اکبرنے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے، جبکہ پی ایس 124 سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد احمد نیانتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ پی ایس 126 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نصراللہ نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہے ، س حلقے سے ایم کیوایم پاکستان کے محمد افتخار عالم کامیاب ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی