i پاکستان

جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے،وزیر اعظمتازترین

September 14, 2023

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے۔ ایک بیان میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں یہ ضرورپتا ہے بلیک مارکیٹ میں جگہ جگہ یہ اسلحہ فروخت ہورہاہے، بی ایل اے، ٹی ٹی پی اورداعش تینوں کے پاس یہ اسلحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز اس اسلحے کو استعمال کررہے ہیں،پنجگور اور نوشکی میں جو حملے ہوئے ان میں یہ اسلحہ استعمال ہوا۔ نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس بھیجیں گے، کچھ لوگوں نے یہاں ہماری فیملی ٹری میں گھس کر شناختی کارڈ بنائے، ایک مشق چل رہی ہے کہ ایسے لوگوں کا بھی پتا لگایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی