i پاکستان

جن لوگوں کو عوام نے مسترد کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے حقدار نہیں، رانا زمان سعیدتازترین

February 26, 2024

پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ ہاری ہوئی جماعتوں کی طرف سے اتحاد بنا کر ملک کا اقتدار سنبھالنا باعث شرم ہے،الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو چراکر اقتدار حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے،جن لوگوں کو عوام نے مسترد کیا ہے وہ عوامی نمائندگی کے حقدار نہیں، اگراقتدار ایک بار پھر آزمائے ہوئے لوگوں کے سپرد کرنا ہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، جب تک باریاں لینے والے حکمرانوں سے نجات نہیں ملے گی اس وقت تک پاکستان ترقی نہیں کر سکے گا، اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد جس انداز میں حکومت سازی ہو رہی ہے وہ پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے اور دنیا ہمارا تماشہ دیکھ رہی ہے ،عوام نے جن کوووٹ دیے حکومت ان کا حق ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ جو لوگ الیکشن ہارے آج وہ اتحاد بنا کرحکومت بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نسل درنسل ملک کو لوٹنے والے اقتدار میں آ رہے ہیں ،ان لوگوں کاپاکستان کے ساتھ صرف اقتدار کا رشتہ ہے جب اقتدار سے نکلتے ہیں تو بیرون ملک چلے جاتے ہیںاس لئے یہ ملک و قوم کے مخلص نہیں،انہوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ ٹولے نے پاکستان کو قرضوں کے جس جال میں پھنسایا اسکی وجہ سے آج ہر پیداہونے والابچہ مقروض ہے اوراگر یہی لوگ اقتدار بر قابض رہے تو ملک مزید تباہی سے دوچار ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی