i پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9ستمبر تک توسیعتازترین

September 01, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اورتوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی،انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چوہدری کو عدالت کے روبرو پیش کیا،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جناح ہائوس حملہ کیس کا چالان تیار کرنے کیلئے مہلت مانگی اور کہا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے،تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9ستمبر تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی