i پاکستان

جناح ہاؤس حملہ کیس،عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارجتازترین

September 12, 2023

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس پر حملے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہاوس حملے کے مقدمہ میں ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ ہونے کے باعث درخواست خارج کر دی، عدالت نے درخواست ضمانت کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہونے پر ملزم کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، اے ٹی سی نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔ خیال رہے کی عمر سرفراز چیمہ پر عسکری ٹاور اور جناح ہاوس پر حملے کا الزام ہے، عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ جبکہ جناح ہاوس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی