i پاکستان

جناح ہاؤس جلاؤگھیرا مقدمہ،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعداز گرفتاری کی سماعت 2 ستمبر تک ملتویتازترین

August 24, 2023

اے ٹی سی نے سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ جناح ہاوس جلاو گھیرا وکیس کی سماعت سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔ اے ٹی سی میں سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے سماعت کی ۔ جونیئر وکیل نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ سینئروکیل برہان معظم سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ،عدالت سماعت ملتوی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرکے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی