i پاکستان

جناح ہاوس حملہ کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس کو ریکارڈ پیش کرنیکا آخری موقعتازترین

November 11, 2023

جناح ہاوس حملہ کیس میں 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔ جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ ہفتہ کو بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ جناح ہاوس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی