i پاکستان

جناح ہاوس حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی ضمانت میں توسیعتازترین

March 12, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے علیمہ خان اورعظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی