عدالت نے جناح ہاوس جلاوگھیرا وکے مقدمے میں 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاس جلا گھیرا کے مقدمے میں 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج محمد نوید اقبال نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی اور ایک ،ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کیعوض ضمانتیں منظور کرلیں۔ میاں بلال،عدنان اشرف اور محمد خان سمیت 16 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور ہوئیں۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی