پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنگ بندی کی پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں جنگ کو خطرناک اور نازک مرحلے میں پہنچنے سے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران برادر دوست ملک پاکستان کی اس خیرسگالی اور مثبت سفارتی کوشش کو سراہتا ہے ، ان کوششوں کا مقصد امریکی اور اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقدامات اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں کہ مسائل کا حل سفارتی اور سیاسی ذرائع سے نکالا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی