i پاکستان

جھنگ روڈ پرکیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا، خاتون سمیت 2افراد جاں بحقتازترین

August 17, 2023

جھنگ روڈو سلطان لیہ روڈ پر کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوزخمی دم توڑ گئے ۔ ریسکو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جھنگ کیری ڈبہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال میں موجود ہیں ۔ ریسکیو کے مطابق کیری ڈبہ کے مسافر اسلام آباد سے کوٹ ادو جارہے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی