i پاکستان

جھنگ، سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگتازترین

October 09, 2023

جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق موڑ منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم اس دوران سابق وزیر رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی