i پاکستان

جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغواتازترین

September 19, 2026

جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیارکو گھر سے اغوا کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے 2 موٹر سائیکلوں پر رات 2 بجے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو گھر سے اغوا کیا اور انہیں لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اسفندیار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف مقامات پرناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی