i پاکستان

جنوبی وزیرستان اپر، سونے کے ذرات کی موجودگی، مقامی آبادی سونا نکالنے پہنچ گئیتازترین

April 14, 2026

جنوبی وزیرستان اپر میں تریخ کونڑنالے میں سونے کے ذرات کی موجودگی کی خبر پر مقامی آبادی سونانکالنے پہنچ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سونے کے ذرات جمع کرنے کے لئے مرکری کا استعمال کیا جارہاہے، تحصیل کانی گرم میں نالے کا سارا پانی آلودہ ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی