i پاکستان

جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے لئے موبائل سروس میں بہتری کے اقداماتتازترین

March 16, 2024

جنوبی وزیرستان کو تاریخی طور پرمواصلات کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے پاک فوج نے موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کیساتھ مل کر جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو بہتر بنایا،پچھلے ایک سال میں تقریبا 19مقامات پر موبائل فون کے ٹاورز نصب کیے گئے ہیں ۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگ اب آپس میں بات چیت کے علاوہ بیرون ملک رہنے والے اپنے عزیز و اقارب سے بھی باآسانی رابطہ رکھ سکتے ہیں۔اس سہولت کی فراہمی کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری حضرات کو ہوا ہے جو اب ملک کے کسی بھی حصے میں رابطہ کر کے بہتر اجناس حاصل کر سکتے ہیں،موبائل فون کی ان سہولیات کی دستیابی علاقے کی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مقامی طابعلم کا کہنا ہے کہ پہلے یہاں مواصلاتی ٹاورزنہیں تھے مگر اب اس سہولت کی موجودگی سے یہاں سگنلز بھی آنا شروع ہو گئے ہیں،ابھی ہم اپنے رشتہ داروں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں اورملک کے حالات بھی جان سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی