i پاکستان

جنوبی وزیرستان، زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق، ایک زخمیتازترین

December 22, 2023

جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا دژہ غونڈے میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،مزدوروں کا تعلق شکئی سے ہے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے، واقعہ کی تحقیقات کر کے مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی