i پاکستان

جنوبی وزیرستان،حلقہ پی کے 110 کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکاتازترین

February 07, 2024

جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں (آج) جمعرات کو عام انتخابات ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی