i پاکستان

جنوری میں دھند کے باعث 770پروازیں منسوخ اور 200پروازیں منتقل کرنا پڑیںتازترین

February 01, 2024

ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر 11پروازیں منسوخ کر دی گئیں،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770پروازیں منسوخ اور 200پروازیں منتقل کرنا پڑیں، مسقط لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز سیالکوٹ منتقل کردی گئی، ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل تبدیل کی گئی جس کے بعد پرواز اب اسلام آباد اترے گی،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں،ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور دوحہ کیلئے غیر ملکی ائیر لائن کی 2پروازیں منسوخ کردی گئیں،فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی