i پاکستان

جڑواں شہر وں ، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ،جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیتازترین

August 19, 2026

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور صوابی ، شانگلہ اور مردان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.4 اور گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔ شانگلہ اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد بعض علاقوں میں شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی