i پاکستان

جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں4.4شدت زلزلے کے جھٹکےتازترین

December 22, 2023

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 32 منٹ پر جڑواں شہروں کے علاوہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر اور مرکز آزاد کشمیر تھا۔ زلزلے کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی