i پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑکیس،فرخ حبیب مقدمے سے ڈسچارجتازترین

February 20, 2024

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔ انسداد دہشتگری عدالت میں کیس کی سماعت جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی ، سابق وزیر مملکت فرخ حبیب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہاکہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ فرخ حبیب کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی گئی، عدالت نے فرخ حبیب کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی