i پاکستان

جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیاتازترین

October 03, 2023

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ سینئرجج جسٹس عقیل احمد عباسی نے جسٹس عرفان سعادت سے قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا، جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر گزشتہ روز 2 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی