i پاکستان

جسٹس ارباب محمد طاہر کی شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرتتازترین

August 11, 2023

ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کسی اور بینچ کو کیس مارک کریں گے ،شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں۔شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ 8اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیاہے۔ استدعا ہے کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی