i پاکستان

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیاتازترین

June 22, 2026

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی پروقار اور سادہ تقریب پیر کو سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس منیب اختر اس عرصے کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دینگے جب تک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بیرون ملک مقیم ہیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔تقریب کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ نے چلائی، جبکہ سپریم کورٹ کے اعلی افسران اور عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی