i پاکستان

جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ پر 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگاتازترین

August 03, 2026

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی عدالتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 7 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔فل کورٹ ریفرنس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قانونی برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے اور جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی، قانونی اور عوامی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی