i پاکستان

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیاتازترین

March 11, 2024

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی