i پاکستان

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا معاملہ: فیڈرل پراسیکیوٹر کا ملزم کیخلاف کیس مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامتازترین

June 10, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں زیر سماعت نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس میں 2 رکنی ٹیم مقرر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پراسیکوشن کی 2 رکنی ٹیم میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی اور راجہ نوید کیانی شامل ہیں۔پراسیکیوٹرز کی 2 رکنی ٹیم کیس کی تحقیقات میں تفتیشی افسر کی معاونت کرے گی، پراسیکیوٹرز کی ٹیم چالان کی تیاری کی بھی سکروٹنی کرے گی۔پراسیکیوٹرز کی ٹیم کی تعیناتی کا مقصد کیس کے چالان کو مضبوط بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی