i پاکستان

کے پی اسمبلی میں نسوار ایکٹ 2026 کا مسودہ پیش،بغیر لائسنس فروخت پر جرمانہ اور سزا کی تجویز، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعتراض اٹھادیاتازترین

April 28, 2026

خیبرپختونخوا پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نسوار کی تیاری اور فروخت ریگولیٹ کرنے کے پرائیویٹ بل پر اعتراض اٹھایا دیا۔تفصیل کے مطابق ن لیگ کی آمنہ سردار نے نسوارایکٹ 2026 کا مسودہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ کا قانونی اعتراض سامنے آگیا۔سیکرٹریٹ نے استفسار کیا کہ بل کس محکمہ کو بھجوایا جائے گا؟ متعلقہ محکمہ کے تعین کے بعد ہی بل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ قانون متعلقہ محکمہ کے بعد بل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔مجوزہ بل کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بغیر لائسنس نسوار بنانا اور فروخت کرنا جرم ہو گا، بغیر لائسنس نسوار کی تیاری یا فروخت پر 30ہزار روپے تک جرمانہ عائد ہو گا جب کہ نسوار کی سیل بند پیکنگ میں فروخت لازمی قرار دی جائے گی۔

بل میں اسکول، مدرسے اور اسپتال سے 100میٹر تک نسوار کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کم عمر بچوں کو نسوار بیچنے پر 50ہزار جرمانہ اور ایک سال قید ہو گی۔آن لائن، سوشل میڈیا اور ڈیلیوری کے ذریعے نسوار کی فروخت مکمل بند ہو گی، نسوار کے اشتہار، پروموشن اور مفت نمونے بانٹنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔عوامی جگہ پر نسوار تھوکنے پر ایک ہزار روپے موقع پر جرمانہ ہو گا جب کہ ڈی سی، ایسی اور ہیلتھ افسر کو چھاپے اور دکانیں سیل کرنے کا اختیار ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی