وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں خواجہ سراں کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گورنرخیبرپختونخوا غلام علی اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی جس میں خواجہ سرواں کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے وزیراعلی کو خواجہ سراں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے خواجہ سراوں کیلئے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں خواجہ سراں کیلئے علیحدہ کمرہ اور تدفین کے لیے علیحدہ قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ خواجہ سراوں کو درپیش تمام دیگر مشکلات کے حل کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی