i پاکستان

کے پی میں پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کے خاتمے کیلئے حکمت عملی بنانے پر غورتازترین

March 26, 2024

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نے حکمت عملی بنانے پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیر ضروری مقدمات کے خاتمے کے لیے صوبائی محکموں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں، پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلی نے متعلقہ محکموں کو مل کر غیر ضروری مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ رواں ہفتے پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن ٹیم کا اہم اجلاس متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پراسیکیوشن کے اہم اجلاس میں غیرضروری مقدمات کے خاتمے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی