i پاکستان

کے پی میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا، کنور دلشادتازترین

April 02, 2024

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا۔ سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل17،218 اور الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات ملتوی کردیے، الیکشن کمیشن نے اس لیے سینیٹ انتخاب ملتوی کیے کیونکہ ہاس مکمل نہیں ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ 30 نشستوں کو نظرانداز کرکے سینیٹ کا انتخاب کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جب تک صوبائی اسمبلی میں ان ارکان کا حلف نہیں ہوتا تب تک الیکشن کمیشن سینیٹ کاالیکشن مخر رکھے گا، تین صوبوں میں الیکٹورل کالج تو مکمل ہورہاہیلیکن کے پی میں الیکٹورل کالج کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب اس وقت نہیں ہوسکتا جب تک کے پی میں سینیٹ انتخاب نہیں ہوجاتا، ایوان بالافعال رہیگا، قانون سازی بھی کرسکتاہے، پریذائیڈنگ افسر میں سے کسی کوکچھ مدت کے لیے چیئرمین مقررکیا جاسکتاہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس وقت تک انتخاب نہیں ہوسکتا جب تک سینیٹ کا الیکشن مکمل نہیں ہوجاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی