سینٹ کی قوائدوضوابط اور استحقاق کی مجلس قائمہ نے ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کی اجلاس میں عدم شرکت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹر محمد طاہر بزنجو کی صدارت میں اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں سینٹر وقار مہدی کی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کے خلاف استحقاق کی تحریک پر غور کیا گیا قائمہ کمیٹی نے مذکورہ ممبر کے اجلاس میں نہ آنے پر چیف سیکریٹری کو ان کے خلاف کاروائی کے لئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔مجلس قائمہ نے سینٹر دوست محمد خان کی انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ ریجنل پولیس افیسر ڈی ائی خان و دیگر پولیس حکام کے نامناسب رویے کے خلاف استحقاق کی تحریک پر بھی غور کیا پولیس حکام نے بتایا کہ محرک کو مطمئن کردیا ہے جس پر اجلاس نے محرک سے کنفرم کرنے کرکے تحریک نمٹانے کا فیصلہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی