i پاکستان

قائمہ کمیٹی مواصلات( آج) پنڈی کھاریاں موٹروے اور کھاریاں سیالکوٹ موٹروے کا جائزہ لے گیتازترین

October 03, 2023

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات( آج) بدھ کو پنڈی کھاریاں موٹروے اور کھاریاں سیالکوٹ موٹروے کا جائزہ لے گی، 107کلومیٹر کیچ ہرنائی روڈ اور 55کلومیٹر ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی کی صدارت میں منعقد ہو گا۔وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کمیٹی کو پنڈی کھاریاں موٹروے اور کھاریاں سیالکوٹ موٹروے کی پیش رفت سے آگاہ کرینگے۔سیکرٹری مواصلات بھی ان کی معاونت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں سینیٹر عابدہ محمد عظیم کے توجہ دلائو نوٹس پر بھی غور کیا جائیگا جو 107کلومیٹر کیچ ہرنائی روڈ اور 55کلومیٹر ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے بارے میں سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔کمیٹی کے اراکین میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، سینیٹر شمیم آفریدی ، سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، سینیٹر عمر فاروق ، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر عبدالغفور حیدری اور سینیٹر عابدہ محمد عظیم شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی