i پاکستان

قائم مقام گورنر سندھ اویس شاہ کی امن امن بارے اجلاس کیلئے گورنر ہائوس آمد، دفتر نہیں کھولا گیاتازترین

June 20, 2025

قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ امن و امان کے مسئلے پر اجلاس کیلئے گورنر ہائوس پہنچے لیکن ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا۔رپورٹ کے
مطابق قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے صوبے میں امن و امان کے مسئلے پر اجلاس طلب کر رکھا تھا جس میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کو بھی شریک ہونا تھا۔اویس شاہ جب گورنر ہائوس پہنچے تو ان کیلئے دفتر نہیں کھولا گیا، بیشتر افسران گورنر ہائوس پہنچ گئے لیکن عملے نے دفاتر نہیں کھولے گئے۔گورنر ہائوس میں اعلی سطح کا اجلاس ختم ہونے کے بعد افسران بغیر بریفنگ دئیے روانہ ہوگئے۔ دفتر بند کروانے پر اویس قادر شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئینی کام سے نہیں روکا جا سکتا۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ اس طرح دفاتر بند کروانا عہدے سے مذاق ہے، گورنر ہاس کا عملہ سندھ حکومت سے تنخواہ لیتا ہے، امن و امان کے اجلاس میں رکاوٹیں ڈالنا شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کا پورا عملہ غائب ہوگیا، ایم ایس سمیت کوئی نظر نہیں آ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی