i پاکستان

کاغان، سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جاگری، میاں بیوی جاں بحقتازترین

June 24, 2025

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔ ورثا کے پہنچنے تک بچے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی