i پاکستان

کاغذاتِ نامزدگی مسترد، ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاریتازترین

January 01, 2024

ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا،اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی،اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص روف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں،دورانِ سماعت عمیر نیازی کے وکلا اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے،الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے،واضح رہے کہ عمیر نیازی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ 89میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی