استحکام پاکستانی پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس بندہ بلانے یا کھٹکھٹانے پرآتے ہیں، میں بلاوے پر الیکشن کمیشن آئی ہوں،نوٹس پر آئی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا الیکشن کمیشن کو ہمیں بھی سننا ہے، قانون کا تحفظ کرنے کے بجائے کیوں کسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے تھے، غیر قانونی کام کرنے والے یونیفارم والوں کا علاج کس نے کرنا ہے، قانون نہیں کریگا تو عوام نے ہی کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی