i پاکستان

کاروباری برادری کیلئے ریلیف ،کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کیلئے 5 فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیاتازترین

June 18, 2026

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادریکیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا جس کے تحت کراچی پورٹ کا مالی سال 2026-27 کے لئے فیصد مجوزہ ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا۔وفاقی وزیر بحری امور نے ایک بیان میں کہا ٹیرف فریز ہونے سے درآمد و برآمد کنندگان کو 500 ملین روپے سے زائد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، ٹیرف منجمد کرنے کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ برآمدات، تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کے پی ٹی ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام اور تجارت کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل، تاجروں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی