i پاکستان

کاروباری ہفتے کے آخری روزڈالر کی قدر مزید گھٹ گئیتازترین

February 02, 2024

انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی جاری ہے، ڈالر کی قیمت 33 پیسے گھٹ گئی ہے۔ فاریکس ڈیلرزکے مطابق دوران کاروبارانٹربینک میں ڈالر 279روپے15پیسے میں ٹریڈ ہو ا،گزشتہ روزڈالرکی قیمت میں 2 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی،یادرہے کہ جنوری 2024 میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے سستا ہو۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد کیایس ہنڈریڈ انڈیکس کی 220 پوائنٹس کے اضافے سے 62614 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 62 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی