i پاکستان

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،شیخ رشید عدالت پیش، وکلا کو اگلی سماعت پردلائل دینے کی ہدایتتازترین

November 22, 2023

کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔ شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے۔ مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شیخ رشید کے وکلا کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی  ہدایت کر دی۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی