i پاکستان

کاش ججز جسٹس شوکت صدیقی کے معاملے پر ہی بول پڑتے، طاہر خلیل سندھوتازترین

March 30, 2024

صوبائی وزیر طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ کاش ججز اس وقت بولتے جب جسٹس شوکت صدیقی کا معاملہ ہوا تھا۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی بجٹ میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی اپوزیشن ضمنی بجٹ کا کوئی آڈٹ کروانا چاہتی ہے تو کروا لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں، خواتین کی دونوں سیٹوں پر ہماری امیدوار جتیں گیں، پیپلز پارٹی کی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ تصور کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی