i پاکستان

کبھی نہیں کہا پاکستانی شہری نہیں ہوں، میں پاکستانی شہری ہوں، حسین نوازتازترین

March 14, 2024

حسین نواز نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی شہری نہیں ہوں، میں پاکستانی شہری ہوں، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ میرا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں، ذاتیات پر کردار کشی کرنا ختم ہونا چاہیے،کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ 12اکتوبر 1999کو سیاسی انتقام لینا شروع کیا، قید تنہائی میں رکھا، 14ماہ جیل میں رکھا، بغیر کسی کیس کے جلاوطن کر دیا گیا۔حسین نواز نے کہا کہ ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیئے، پارلیمنٹ اور حکومت جو بہتر سمجھتے ہیں نیب کے حوالے سے قانون سازی کرے، اقتدار اللہ کی دین ہے نواز شریف نے مریم نواز کے اہل کندھے دیکھ کر ذمہ داری ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مریم قوم کو مایوس نہیں کریں گی، والدہ کی تدفین میں شریک نہ ہونے کا دکھ ہے، یہ بات غلط ہے کہ ہم نے والدہ کا جنازہ نہیں پڑھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی