پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر اور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ آرڈیننسز کے مواد پر بھی تحفظات ہیں، ہم رولز کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن سے اتفاق کر تے ہیں کہ آرڈیننس سے حکومت نہیں چلتی،یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پچھلے تین ادوار میں سب سے زیادہ آرڈیننس کس کے دور میں آئے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت میں ہوا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ آپ کم از کم ہمارا نقطہ نظر تو سن لیں، جس طریقے سے یہ آرڈیننسز پیش کئے جا رہے ہیں، ہمارے بھی اس پر سنگین تحفظات ہیں اور ہمیں کچھ آرڈیننسز کے مواد پر بھی تحفظات ہیں۔ نوید قمر نے مزید کہا کہ ہم رولز کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سے اتفاق کرتا ہوں کہ آرڈیننس سے حکومت نہیں چلتی، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پچھلے تین ادوار میں سب سے زیادہ آرڈیننس کس کے دور میں آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی