i پاکستان

کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا،اسحاق ڈار کا انکشافتازترین

June 17, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی( آئی اے ای اے) کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہا ہے، عالمی برادری کو اسرائیل کا ہاتھ روکنا پڑے گا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی