سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ سپیکرایاز صادق نے سپیکر ہاس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے ، ان کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں زیادہ اہلکار نہیں چاہیے، سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔ ذرائع کا بتاناہے کہ ایاز صادق نے 6سکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں، سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے سپیکر ہاوس اور آفس کے اخراجات کی تفصیل بھی طلب کر لی ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی