i پاکستان

خان پور میں چاول کھانے سے 6 بچوں کی حالت خراب، اسپتال منتقلتازترین

May 08, 2026

صوبہ پنجاب کے شہر خان پور کے علاقے ظاہر پیر میں باسی چاول کھانے سے 6 بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے، ان میں 2 سالہ ایمن، 3 سالہ بتول، 5 سالہ عائشہ، 7 سالہ زبیر اور علیشبہ، اور 8 سالہ حسن شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کھانے (چاول) کے نمونے فرانزک کیلئے بھجوائے جائیں گے۔ قبل ازیں دادو کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا تھا کہ چائے پینے سے 16 افراد کی حالت بگڑی، متاثرین کو اسپتال منتقل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی