i پاکستان

خانیوال، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کا آغازتازترین

April 07, 2026

خانیوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔سپرنگ فیسٹیول میں ثقافتی اشیا ، فوڈ سٹریٹ ، جھولوں ، پیٹ شو کے سٹالز بھی لگائے گئے جس میں سکولوں کے طلبا و طالبات ، شہریوں خواتین کی کثیر تعداد نے سپرنگ فیسٹیول میں شرکت کی۔فیسٹیول میں گھوڑا ڈانس کی کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے تاہم سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پھولوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی